ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان گروہ نے آج صبح افغانستان کے صوبۂ لوگر کے شہر برکی برک میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک امریکی اور افغان فوجیوں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں، ترجمان کے بقول، 13 امریکی اور افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں امریکی اور افغان فوجیوں کی ایک تعداد زخمی بھی ہوئي ہے۔
23 فروری 2013 - 20:30
News ID: 394247
افغانستان میں طالبان نے 13 امریکی اور افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔